0

غیر مقامی شہری ہلاکت کیس: جنوبی کشمیر میں 11 مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے

سری نگر، 14 مئی (یو این آئی) سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے منگل کی صبح جنوبی کشمیر کے تین مختلف اضلاع میں گیارہ مقامات پر چھاپے مارے۔
یہ چھاپے بجبہاڑہ میں ایک غیر مقامی شہری کی ہلاکت کے کیس کے سلسلے میں مارے گئے۔
ایس آئی اے کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایس آئی اے نے منگل کی صبح جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں گیارہ مقامات پر چھاپے مارے۔
انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں درج ایک ایف آئی آر زیر نمبر 87/2024 میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں مارے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کیس جبلی پورہ بجبہاڑہ میں 17 اپریل 2024 کو ایک غیر مقامی دکاندار راجہ شاہ کے قتل سے متعلق ہے تاکہ اس قتل کے پیچھے بڑی مجرمانہ سازش کا پتہ لگایا جاسکے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ تلاشی کارروائیوں کے دوران کئی اشیا بشمول موبائل فون، الیکٹرانک چیزیں اور تحقیقات سے متعلق دستاویزات ضبط کئے گئے ہیں جنہیں فورنسک جانچ کے لئے بھیج دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں