0

جماعت اسلامی کے سابق ترجمان کا پولیس کے سامنے سرنڈر: پولیس

سری نگر، 19 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر پولیس نے اتوار کے روز کہا کہ سازش، ملک مخالف نعروں، جیل توڑنے کی کوشش غیرہ سمیت کئی دیگر جرائم میں ملوث جماعت اسلامی کے سابق ترجمان نے سری نگر میں پولیس کے سامنے خود سپردگی کر دی۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا: ‘علی محمد لون عرف ایڈوکیٹ زاہد علی ولد حبیب اللہ لون ساکن نہامہ پلوامہ جو یو اے پی اے کے دفعہ 13 اور آر پی سی کے دفعات 147، 148، 149،336،332،427،307، 435، 436، 120،225 کے تحت پولیس اسٹیشن رعناواری میں درج ایف آئی آر زیر نمبر19/2019 میں ملوث ہے، نے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے سامنے خود سپردگی کی جس کے بعد اس کو گرفتار کیا گیا’۔
بیان میں کہا گیا: ‘ملزم سال 2019 میں سری نگر سینٹرل جیل میں آتش زنی، فسادات، جیل توڑنے کی کوشش، ملک مخالف نعرہ بازی اور پتھرائو جیسے جرائم کی سازش کرنے اور ان کے ارتکاب میں ملوث تھا’۔
بیان کے مطابق علی محمد لون کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کا ترجمان تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں