0

جموں اوراودھم پورکیلئے بھاجپا کی انتخابی مہم کو حتمی شکل 9اپریل کو امت شاہ ،10اپریل کو یوگی اور12اپریل کو وزیراعظم مودی کا خطاب

معروف بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی، کنگنا رانووت اورمرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کی آمدمتوقع
سری نگر:۶، اپریل:جے کے این ایس : بھارتیہ جنتا پارٹی کی جموں وکشمیر شاخ نے جموں اوراودھم پورلوک سبھا نشستوںکیلئے اپنی زوردار انتخابی مہم کو حتمی شکل دی ہے ،جس کے تحت 9اپریل کووزیرداخلہ امت شاہ ،10اپریل کو اُترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور12اپریل کو وزیراعظم نریندرمودی الگ الگ مقامی پر بڑی ریلیوں سے خطاب کرنے والے ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں کی منظوری کے بعد، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ9، اپریل کو جموں کے جانی پور میں ایک بڑی انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے جبکہ اسکے 3روز بعد 12،اپریل کو ادھم پور کے مودی اسٹیڈیم میں وزیر اعظم نریندر مودی کی میگا انتخابی ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں۔جموں و کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ان ریلیوں کےلئے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، اور پارٹی رہنماﺅں کو مختلف سطحوں پر ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں،تاکہ مختلف علاقوں سے لےکر اضلاع تک، زیادہ سے زیادہ حاضری کو یقینی بناکر انتخابی ریلیوں کو تاریخی بنایاجائے ۔قابل ذکر ہے کہ اُترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ10، اپریل کو کٹھوعہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد جموں و کشمیر کا پہلا دورہ کرنے والے ہیں۔بی جے پی کے مہم کے منصوبے میں پارٹی کی دیگر اہم شخصیات جیسے معروف فلمی اداکارہ ہیما مالنی، کنگنا رانووت اورمرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کی ریلیوں کی تجاویز شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں