0

جموں شہرمیں گرمی کی لہرمیں مزید شدت مئی کے آخر تک درجہ حرارت کے44کو پار کر نے کی پیش گوئی

اسکولی اوقات میں تبدیلی،صبح 8بجے سے دوپہر 12 بجے تک
سری نگر :ا۲،مئی:جے کے این ایس : محکمہ موسمیات نے مزید پیش گوئی کی ہے کہ جموں میں جاری گرمی کی لہرکے چلتے مئی کے آخر تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت44 ڈگری سینٹی گریڈسے تجاوز کر سکتا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق ہندوستانی محکمہ موسمیاتIMDکے ذرائع نے بتایاہے کہ بارش کی کوئی بڑی پیش گوئی نہیں ہے اور مئی کے آخر تک موسم عام طور پر خشک رہے گا۔آئی ایم ڈی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ چونکہ جموںمیں دن کا درجہ حرارت41 ڈگری سے42 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا جاتا ہے، اس لئے آنے والے دنوں میں یہ 44 ڈگری کو عبور کرنے کی توقع ہے، شاید 27سے28 مئی تک۔ ہندوستانی محکمہ موسمیاتIMDکی جانب سے فراہم کردہ سال وار تفصیلات کے مطابق جموں میں 26 مئی1984 کوجموں شہرمیں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا اور یہ اب تک کا ریکارڈ تھا۔تصویر کے مطابق، 23 مئی 2023 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.0 ریکارڈ کیا گیا تھا۔15 مئی2022 کو یہ 43.9 تھا۔27 مئی 2021کو 41.6ڈگری ریکارڈکیاگیا تھاجبکہ 28مئی 2020 کو یہ 42.6 تھا، 31 مئی2019 کو یہ 44.1 تھا،30 مئی2018 کو، یہ 43.5 تھا؛27 مئی 2017 کو، یہ 41.7 تھا؛ 20مئی2016 کو یہ 43.2 تھا۔ 26 مئی2015 کو یہ 40.5 اور 29 مئی 2014 کو41.8 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔عہدیدار نے کہا کہ 21 سے 28 مئی تک عام طور پر خشک موسم کے ساتھ الگ تھلگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا جبکہ مجموعی طور پر28 مئی تک کوئی خاص موسمی سرگرمی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جموں ڈویڑن کے میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر جموں ڈویڑن کے پہاڑی اضلاع اور کشمیر ڈویڑن کے میدانی علاقوں میں گرم اور خشک موسم کے ساتھ اگلے 5 دنوں کے دوران جاری رہنے کا امکان ہے۔دریں اثنا جموں کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکول کے اوقات میں تبدیلی کی ہے۔ گرمی کی موجودہ لہر کے پیش نظر اسکول اب صبح 8بجے سے دوپہر 12 بجے تک کام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں