EVMsکی حفاطت کیلئے سخت سیکورٹی انتظامات:چیف الیکٹورل آفیسر
سری نگر :۷۲،مئی:جے کے این ایس : عہدیداروں نے کہاکہ جیسے ہی جموں کشمیر کی تمام 5 لوک سبھا سیٹوں کےلئے انتخابات کا اختتام ہوا ہے،الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں(EVMs)کے لئے سخت سیکورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق چیف الیکٹورل آفیسرپی کے پول نے کہاہے کہ جموں و کشمیر کی تمام5 لوک سبھا سیٹوں کی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کومتعلقہ ضلع ہیڈکوارٹر میں سخت حفاظتی انتظامات کے تحت محفوظ طریقے سے محفوظ کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں ریاسی لوک سبھا سیٹ کی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں(EVMs) کو ایم اے ایم کالج جموں اور پولی ٹیکنک کالج میں سخت سیکورٹی میں رکھا گیا ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسرنے کہا کہ کٹھوعہ ،ادھم پور سیٹ کی تمام الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو ضلع کٹھوعہ میں محفوظ کیا گیا ہے۔پی کے پول نے کہا کہ اسی طرح سری نگر، بارہمولہ اور راجوری،اننت ناگ لوک سبھا سیٹ کی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں(EVMs) کو بھی ان کے متعلقہ ضلع ہیڈکوارٹر میں سخت حفاظتی انتظامات میں محفوظ کیا گیا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کشمیر کے تین پارلیمانی حلقوں میں 1984 کے بعد سے زیادہ ووٹر ٹرن آو ¿ٹ دیکھنے میں آیا ہے۔ راجوری،اننت ناگ سیٹ پر 53 فیصد سے زیادہ ووٹر ٹرن آو ¿ٹ ریکارڈ کیا گیا، جو 1984 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔یاددرہے ملک بھرکی 543لوک سبھا نشستوں کیساتھ جموں وکشمیرکے 5پارلیمانی حلقوں کیلئے الگ الگ مراحل میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی4جون 2024کو ایک ساتھ ملک بھرکے مقررہ مراکز میں ہوگی ۔
0