0

جموں وکشمیرکی5پارلیمانی حلقوں پر بھاجپا کی خاص توجہ مرکوز:مرکزی وزیروں اورسینئرلیڈروں کی آمد

5مراحل کیلئے ہمہ گیرانتخابی مہم کاشیڈول مرتب
وزیر اعظم مودی کا12 اپریل کو ادھم پور اور وزیرداخلہ امت شاہ کا9، اپریل کو جموں میں ریلی سے خطاب
یوگی آدتیہ ناتھکا10، اپریل کو کٹھوعہ اور سابق وزیر شاہنواز حسین کا13، اپریل کو ڈوڈہ میں ریلی سے خطاب
سری نگر:۴ ،اپریل:جے کے این ایس : جموں وکشمیر کے 5پارلیمانی حلقوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک ہمہ گیر انتخابی مہم کا شیڈول مرتب کیاہے ،جسکے تحت وزیر اعظم مودی 12، اپریل کو ادھم پور اورمرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 9، اپریل کو جموں میں بڑی عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔جے کے این ایس کے مطابق ایک میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایاگیاہے کہ مرکزمیں برسراقتدار جماعت بھاجپا کیپارلیمانی انتخابات کےلئے مہم کو تیز کرنے کےلئے، وزیر اعظم نریندر مودی 12، اپریل کو ادھم پورنڈوڈا پارلیمانی حلقہ کے ادھم پور میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے جبکہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ر9اپریل کوجموں ریاسی لوک سبھا سیٹ کے تحت علاقے رائے پور،ڈومنا میں ایک بہت بڑی انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ10، اپریل کو کٹھوعہ میں ایک اور بڑی ریلی کریں گے۔جبکہ سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین13، اپریل کو ڈوڈہ میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ ادھم پور،ڈوڈہ لوک سبھا سیٹ پر پہلے مرحلے میں19، اپریل کو پولنگ ہوگی جبکہ جموں ریاسی پارلیمانی سیٹ پر دوسرے مرحلے میں 26، اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔رپورٹ میں بی جے پی کے سینئر لیڈروں کاحوالہ دیتے ہوئے مزید بتایاگیا ہے کہ وزیر اعظم مودی12، اپریل کو ادھم پور کے مودی گراو ¿نڈ میں بی جے پی امیدواروں ڈاکٹر جتیندر سنگھ (ا ±دھم پور،ڈوڈا) اور جگل کشور شرما (جموں،ریاسی) کے لئے ایک بڑی انتخابی ا ریلی سے خطاب کریں گے۔وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اودھم پور،ڈوڈا سیٹ کیلئے بی جے پی کے امیدوار ہیں جنہوں نے 2014 اور 2019 میں الیکشن جیتا تھا اور اب وہ تیسری مدت کے لئے امیدوار ہیں۔ اسی طرح، بی جے پی لیڈر جگل کشور شرما جموں سیٹ سے ہیٹ ٹرک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جنہوں نے اسے2014 اور 2019 میں لگاتار دو باریہاں سے جیت درج کی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ اس سال جموں و کشمیر میں وزیر اعظم کی یہ تیسری ریلی ہوگی۔ انہوں نے 20۔ فروری کو مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں ایک بڑی ریلی اور 7 مارچ کو وزیراعظم مودی نے سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں ایک اور میگا ریلی سے خطاب کیا۔بی جے پی لیڈروں نے کہا کہ مودی کی ادھم پور ریلی بھی ایک بڑا شو ہوگا۔بی جے پی کے رہنماو ¿ں نے کہا کہ یہ ریلی ایک بڑی ہوگی، انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے تیسرے مرحلے میں،سرحدی ضلع پونچھ میں اننت ناگ،راجوری،پونچھ لوک سبھا حلقہ کےلئے،امت شاہ ایک اور ریلی سے خطاب کریں گے۔بی جے پی نے ابھی تک اننت ناگ-راجوری-پونچھ حلقے کےلئے اپنے امیدوار کا نام نہیں دیا ہے۔ تاہم نیشنل کانفرنس نے اس نشست کےلئے اپنے سینئر رہنما میاں الطاف سابق وزیر کا نام دیا ہے۔ ڈی پی اے پی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد بھی اسی حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے بھی میدان میں کودنے کااعلان کیا ہے۔مرکزی حکومت نے پہاڑیوں کو شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) کا درجہ دیا تھا، جن کی راجوری اور پونچھ اضلاع میں بڑی آبادی ہے جو (ایک اسمبلی سیٹ کو چھوڑ کر) اننت ناگ حلقہ کا حصہ ہیں۔ بی جے پی ان کی حمایت پر قائم ہے۔بی جے پی لیڈروں نے کہا کہ اننت ناگ،راجوری،پونچھ لوک سبھا سیٹ پر پارٹی امیدوار کے نام کا اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے۔دریں اثنا، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی10 اپریل کو کٹھوعہ میں پارٹی امیدوار ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے حق میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔جموں و کشمیر میں بی جے پی کے ابتدائی مہم چلانے والوں کی فہرست میں یوگی آدتیہ ناتھ کا نام شامل ہے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر روڈ ٹرانسپورٹ اور نیشنل ہائی ویز نتن گڈکری سمیت بی جے پی کے دیگر سینئر لیڈران اور وزراءسے بھی جموں و کشمیر میں بی جے پی امیدواروں کے لیے مہم چلانے کی توقع ہے لیکن ان کے دوروں کی تاریخیں ان کے جلسوں کے مقامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں