0

جموں وکشمیر: سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر پُر اسرار فائرنگ میں مزدور جاں بحق

جموں، 8 : جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر ایک مزدور کی پر اسرار فائرنگ کے نتیجے میں موت واقع ہوئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سانبہ میں ریگل کے نزدیک بین الاقوامی سرحد پر ایک پروجیکٹ پر کام کرنے والا ایک مزدور پر اسرار طور پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ جمعہ کی رات قریب ساڑھے دس بجے پیش آیا اور مزدور کے سینے میں گولی لگ گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مزدور کو گرچہ علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں موجود ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی مزدور کی شناخت 28 سالہ واسو دیو ولد مدن لال ساکن اکھنور کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں