0

جموں وکشمیر سے AFSPAہٹانے کا معاملہ ،اب فیصلہ کرنے کا وقت آگیا ہے:وزیردفاع راجناتھ سنگھ

رپورٹ آنے کے بعدحتمی فیصلہ وزارت داخلہ کو کرنا ہوگا
’ حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ افسپا کو ہٹایا جا سکتا ہے لیکن اس سلسلے میں جو بھی کارروائی کرنی ہے وہ وزارت داخلہ کرے گی‘
بھارت سے بھاگ کرجودہشت گرد پاکستان چلاجائے تو ہندوستان انہیں مارنے کےلئے پڑوسی ملک میں داخل ہو جائے گا
سری نگر:۶، اپریل:جے کے این ایس : وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ کو اس پر فیصلہ لینا ہے۔اب فیصلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد وزارت داخلہ کو فیصلہ کرنا ہوگا۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران جموں وکشمیر سے آرمڈ فورسز (خصوصی اختیارات ایکٹ )کو ہٹائے جانے کے امکان کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ کو اس پر فیصلہ لینا ہے۔اب فیصلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد وزارت داخلہ کو فیصلہ کرنا ہوگا۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ میں نے کہا تھا کہ حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ افسپا کو ہٹایا جا سکتا ہے لیکن اس سلسلے میں جو بھی کارروائی کرنی ہے وہ وزارت داخلہ کرے گی۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ اگر دہشت گرد ہندوستان میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا دہشت گردانہ سرگرمیاں کرتے ہیں تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا ۔وزیر دفا ع نے وارننگ دی کہ اگر وہ بھاگ کر پاکستان چلے گئے تو ہندوستان انہیں مارنے کے لئے پڑوسی ملک میں داخل ہو جائے گا۔انہوںنے کہاکہ ہم سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی سے نمٹنے کےلئے پرعزم ہیں۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ برطانوی اخبار ’دی گارڈین‘ کی ایک رپورٹ پر ایک سوال کا جواب دے رہے تھے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے2019 کے بعد قومی سلامتی کے حوالے سے حوصلہ مندانہ انداز میں پاکستان میں دہشت گردوں کا قتل عام کیا۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر پڑوسی ملک کے دہشت گرد بھارت میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا بھارت میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہم اُنہیں منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ بھاگ کر پاکستان چلے گئے تو ہم انہیں مارنے کےلئے پاکستان میں داخل ہوں گے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستان کے پاس سرحد پار دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی طاقت ہے اور پاکستان نے اسے محسوس کرنا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ تبصروں کی حمایت کی کہ بھارت خاموش تماشائی نہیں بنے گا۔وزیر دفاع کاکہناتھاکہ وزیراعظم نے جو کچھ کہا ہے وہ بالکل سچ ہے اور ہندوستان میں وہ طاقت ہے اور پاکستان نے بھی اس کا احساس کرنا شروع کر دیا ہے۔ساتھ ہی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ جو کچھ بھی ہے، وہ ہمارے پڑوسی ممالک ہیں۔ تاریخ پر نظر ڈالیں۔ آج تک ہم نے دنیا کے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی ملک کی ایک انچ زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ یہ ہندوستان کی فطرت رہی ہے۔لیکن اگر کوئی بھارت کو بار بار غصہ بھری نظریں دکھاتا ہے، بھارت آکر دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے تو ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے۔ماضی میں پاکستان نے بھارت پر پاکستانی سرزمین پر قتل و غارت کا الزام لگایا تھا۔ لیکن بھارت نے تمام الزامات کی تردید کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں