0

جموں وکشمیر میں اگلے چند روز کے دوران موسم خشک و گرم رہنے کا امکان

سری نگر، 22 مئی (یو این آئی) محکمہ موسمیات نے جموں کشمیر میں اگلے کچھ دنوں کے دوران موسم خشک و گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 28 مئی تک موسم میں کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران صوبہ جموں کے میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر جاری رہ سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبہ جموں کے پہاڑی اضلاع میں موسم خشک رہ سکتا ہے۔
دریں اثنا وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں بھی بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے۔
گرمائی دار الحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 14.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے2.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے2.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں