0

جموں وکشمیر میں 27 مئی تک موسم خشک رہنے کا امکان

سری نگر، 18 مئی (یو این آئی) محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر میں 27 مئی تک موسم میں وسیع پیمانے پر کسی تبدیلی کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں 27 مئی تک موسم میں کسی بڑی پیمانے کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تاہم اس دوران جموں کے میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کے ساتھ گرم رہ سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 18 اور 19 مئی کو موسم اجزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ 20 سے 27 تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمے نے کسانوں سے کہا کہ وہ 20 مئی سے اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں اپنے آپریشنز شروع کر سکتے ہیں۔
دریں اثنا وادی میں بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت معمول سے 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔گرمائی دار الحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں