سری نگر، 6 جون (یو این آئی) جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے جمعرات کو 10 جون سے 20 روزہ گرمائی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
تعطیلات کا یہ دورانیہ 10 جون سے شروع ہوکر 29 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔
ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل شہزاد عظیم کی طرف سے جاری حکمنامے کے مطابق 10 سے 15 جون تک ہائی کورٹ میں مکمل چھٹیاں رہیں گی’۔
عدالت عالیہ نے فوری نوعیت کے معاملات کی سماعت کے لئے کورٹ کی دونوں سری نگر اور جموں ونگوں میں دو دو ججوں کو نامزد کیا ہے۔
حکمنامے کے مطابق جموں ونگ میں جسٹس راہل بھارتی 17 جون سے 22 جون 2024 تک (فوری) نوعیت کے معاملات کی سماعت کریں گے جبکہ جسٹس محمد یوسف وانی 24 جون سے 29 جون 2024 تک عدالت کی صدارت کریں گے۔
سری نگر ونگ میں جسٹس موکشہ کھجوریہ کاظمی 17 سے 22 جون تک جبکہ جسٹس وسیم صادق نرگل 24 سے 29 جون 2024 تک فوری نوعیت کے معاملات کی سماعت کریں گے۔
0