0

جموں و کشمیرمیں دو مقامات پر دہشت گردوں نے شہریوں کو نشانہ بنایا

سری نگر، 18 مئی (یواین آئی) جموں و کشمیر پولیس کے مطابق پہلا واقعہ اننت ناگ کے ینار میں پیش آیا۔ جہاں دہشت گردوں نے جے پور کی رہنے والی ایک خاتون فرح اور اس کے شوہر تبریز کو گولی مارکر زخمی کردیا۔
زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال پہنچایا گیا۔
پولیس نے علاقہ کا محاصرہ کرلیا ہے۔
جموں و کشمیر پولیس کے مطابق دوسرا واقعہ شوپیاں کے ہیرپور ہ میں پیش آیا جہاں دہشت گردوں نے ایک اعجاز احمد نامی ایک شخص پر فائرنگ کی۔ زخمی شخص کواسپتال لے جایا گیا۔
پولیس نے علاقہ کا محاصرہ کرلیا ہے ۔
مزیدتفصیلات کا انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں