0

جموں و کشمیر میں پُر امن ماحول کو بر قرار رکھنے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے: ڈی جی پی جموں وکشمیر

سری نگر، 8 جون : ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) جموں و کشمیر آر آر سوین کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں قائم امن کے ماحول کو آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے بر قرار رکھنے کے لئے اقدام کئے جا رہے ہیں اور اس پر پوری توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوانوں کو بندوق سے دور رکھنے کی کوششیں بار آور ثابت ہو رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا: ؛70 سے 80 دہشت گرد اسلحہ لے کر یہاں آئے ہیں’۔
موصوف ڈی جی پی نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں منعقدہ عوامی شکایات ازالہ پروگرام کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘ہم پُر امن اور بے خوف ماحول کی قدر جانتے ہیں جب خوف نہیں ہوگا تو لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے باہر نکلیں گے لہذا ہم آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے امن کے ماحول کو بر قرار رکھنے کے لئے اقدام کر رہے ہیں اور اس پر پوری توجہ مرکوز کی جا رہی ہے’۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا: ‘یہاں دہشت گردی میں شفٹ ہوا ہے یہ مقامی سے غیر ملکی ہوگئی ہے، ہماری نوجوانوں کو بندوق سے دور رکھنے کی کوششیں ثمر آور ثابت ہو رہی ہیں’۔
مسٹر سوین نے کہا: ‘ہماری کوششوں سے کئی خواتین بیوہ ہونے سے بچ گئی ہیں، کئی خاندان تباہ ہونے سے بچ گئے ہیں اور کئی زندگیاں ضائع ہونے سے بچ گئی ہیں’۔
انہوں نے کہا: ‘یہاں غیر ملکی دہشت گرد موجود ہے ، 70 سے 80 غیر ملکی دہشت گرد یہاں اسلحہ و گولہ بارود لے کر آئے ہیں جنہوں نے یہاں بجلی کے کھمبے کو اڑانے کی کوشش کی جن سے لوگوں کو بجلی فراہم ہو رہی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس کچھ مجرموں کے خلاف سخت کارروائی انجام دی رہی ہے تاکہ لوگوں کی اکثریت کو راحت پہنچائی جاسکے۔
موصوف ڈی جی پی نے کہا کہ پولیس لوگوں کی خدمت کے لئے ہے اور لوگوں کے لئے کام کرنا ہمارا مشن ہے۔انہوں ے کہا: ‘پولیسنگ کو سچائی اور انصاف کی بنیاد پر چلانے کو یقینی بنانے کے لئے افسروں کے درمیان با قاعدگی سے بات چیت ہوتی رہتی ہے’۔
یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں