0

جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے مہورعلاقے میں اسلحہ وگولہ بارود بر آمد: پولیس

جموں، 13 اپریل (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی میں ہفتے کے روز سیکورٹی فورسز نے ملی ٹنٹوں کی ایک کمیں گاہ کا پردہ فاش کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ریاسی کے مہور علاقے میں دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور فوج نے اس پورے علاقے میں ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران سیکورٹی فورسز نے شارجو کے لنچا علاقے میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں ایک ٹفن آئی ای ڈی، دو الیکٹرک ڈیتو نیٹر، دو پستول، دو میگزین، 19 پستول گولیاں،4 سو گرام دھماکہ خیز پائوڈر، 40 اے کے 47 رائفل گولیاں، ایل او سی کی چار تصاویر، سکسر پستول کی 5 گولیاں،ایک الیکٹرک ڈیٹو نیٹر، 9 وولٹ کی 6 ڈی سی بیٹریاں، لیتھیم آن 12 وولٹ کی 2 بیٹریاں، 40 میٹر الیکٹر تارم 5 میٹر پلاسٹک رسی، ایک سٹیل پلیٹ، ایک سٹیل گلاس، ایک بیگ اور تین پھٹی چادریں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں