0

جھیل ڈل میں بنگال کے شہری کی لاش برآمد

سری نگر،06 جون(یو این آئی)شہرہ آفاق جھیل ڈل میں جمعرات کی صبح بنگال سے تعلق رکھنے والے شخص کی لاش برآمد کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق جھیل ڈل میں جمعرات کی صبح چند مقامی افراد نے لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو آگاہی فراہم کی ۔
پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت راجو سنگہا راو ساکن مغربی بنگال کے بطور کی۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں