0

جے کے پریس کارپس کی افطار پارٹی ، سرکردہ صحافیوںکی شمولیت

صحافتی قدروں کو با اعتبار اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی جدت طرازی پر زور

آج یہاں آن لائن اور پرنٹ میڈیا کے سرکردہ اداروں کے سربراہوں نے پریس انکلیو میں واقع انگریزی روزنامہ ”رائرنگ کشمیر “ کے دفتر پر افطار پارٹی میں شمولیت کی ۔ جس میں صحافت کی جدت کاری اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے متعلق متعدد معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔ پریس کارپس کے صدر ایاز حافظ کی صدارت میں منعقدہ اس تقریب میں آن لائن اور پرنٹ میڈیا سے متعلق متعدد معاملات کو زیر بحث لایا گیا اور اتفاق رائے سے طے پایا کہ جدید چلینجوں کو قبول کرتے ہوئے صحافیوں کا یہ اتحاد صحافت کو نئی اونچائیوں تک لے جانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کرے گا ۔جو مسائل درپیش ہیں ان کو حل کرنے کے لئے کئی طرح کے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔اس موقعے پر صدر ایاز حافظ نے اپنے صدارتی خطبے میں رمضان کے مہینے میں اجتماعی جذبے کی اہمیت کے احساس کے تناظر میں صحافتی برادری کو اس عظیم پیشے کو باہمی مفاہمت سے ارتقاءکی بلندیوں پر لے جانے پر زور دیا ۔تقریب میں موجود صحافیوں نے مختلف مسائل کی طرف توجہ دلائی جن پر بحث و مباحثے کے دوران آنے والے دنوں میں میٹنگیں منعقد کرکے لائحہ عمل مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں