0

دریائے جہلم سے چھ روز بعد نوجوان کی لاش باز یاب

سری نگر،06 جون(یو این آئی)جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے چھتہ بل علاقے میں چھ روز قبل دریائے جہلم میں کودنے والے نوجوان کی لاش سنگم سے برآمد کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سنگم کے نزدیک چند مقامی افراد نے دریائے جہلم میں لاش دیکھی او راس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت محمد اقبال ولد ستار ساکن حاجن بانڈی پورہ کے بطور کی۔
پولیس نے قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں