0

راجوری میں ایل او سی پر پاکستانی ڈرون پر فوج کی فائرنگ

جموں، یکم اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دو مختلف مقامات پر دوران شب پاکستانی ڈرون اور مشتبہ افراد کی نقل و حمل کو دیکھنے کے بعد فوج نے فائرنگ کی۔
ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں فوج نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک مشتبہ پاکستانی ڈورن کی نقل وحمل حمل دیکھی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حدود میں داخل ہوتے ہی مستعد جوانوں نے اس ڈرون کو گرانے کے لئے کم سے کم چار گولیاں چلائیں لیکن وہ واپس بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے ہی کیری سیکٹر میں فوج نے کچھ مشتبہ افراد کی نقل و حمل دیکھی جو در اندازی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ان افراد کی نقل و حمل کو دیکھتے ہی فوج نے فائرنگ کی جس کے بعد وہ پاکستان زیر قبضہ کشمیر کی واپس فرار ہوگئے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس کے بعد علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ یہ دیکھا جائے کہ کہیں ڈرون یا ان مشتبہ افراد نے کوئی مشتبہ چیز اس طرف نہ چھوڑی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں