0

راجوری میں 1.4کلو گرام ہیروئن برآمد :پولیس

جموں،14اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر پولیس نے راجوری میں درمیانی شب 1.4کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے ضبط کی ہے۔ایک ہفتے کے دوران پولیس نے کل ملا کر 8.5کلو گرام ممنوع نشیلی اشیاءبرآمد کی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ 10اپریل کوولیج ڈیفنس گارڈ نے نوین کمار ،سوکھوندر اور دویندر عرف منا نامی تین منشیات فروشوں کودھر بوچ کر ان کے قبضے سے 8.5کلو گرام ہیروئن برآمد کی۔
انہوں نے کہاکہ گرفتار شدگان کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوا جس کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔
ان کے مطابق منشیات فروشوں کی نشاندہی پر پولیس نے ہفتے کی درمیانی شب اور ایک ڈرگ اسمگلر کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے 1.44گرام ہیروئن برآمد کی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ کی خاطر تین گاڑیوں، ڈمپر ، موٹر سائیکل اور لوڈ کیرئیر کو استعمال میں لایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات شروع کی گئی ہے اور راجوری میں ایل او سی کے نزدیک سرحدی علاقوں پر باریک بینی سے نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں