0

راجوری کے جنگلات میں بھیانک آتشزدگی

جموں،27مئی(یو این آئی)جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے جنگلات میں بھیانک آتشزدگی سے سرسبز سونے کو نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کی شام راجوری کے کئی جنگلی علاقوں میں آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک وسیع علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔
ذرائع نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں سرسبز سونے کو نقصان پہنچا ہے۔
حکام کے مطابق راجوری کے دلوگر اور بھتونی جنگلی علاقوں میں آگ لگی ہے اور اس کو بجھانے کی خاطر عملہ کام میں لگا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں