0

رام بن میں سڑک حادثہ، ٹرک ڈرائیور فوت، دو زخمی

جموں، 15 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے دلواس علاقے میں قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثے میں ایک ٹرک ڈرائیور کی موت جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے دلواس علاقے میں قومی شاہراہ پر ایک ٹرک اور ڈمپر کے درمیان زور دار ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر زخمی ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹرک جموں سے سری نگر جا رہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔
متوفی کی شناخت ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم ڈمپر ڈرائیور کی شناخت محمد اکرم ولد محمد یوسف اور کنڈکٹر کی شناخت بہار احمد ولد عبدالواحد ساکنان رام بن کے طور پر ہوئی ہے۔زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں دونوں کو گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں