0

ریاسی حملہ:منوج سنہا کا جاں بحق یاتری کے حق میں ایکس گریشا کا اعلان

جموں، 10 جون (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز ریاسی حملے میں جاں بحق ہونے والے ہر یاتری کے لواحقین کو دس لاکھ روپیے ایکس گریشا دینے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے میں زخمی ہونے والوں کو فی کس 50 ہزار رپیے دئے جائیں گے۔
بتادیں کہ ریاسی ضلع کے کانڈا علاقے میں اتوار کی شام ملی ٹنٹوں نے ایک یاترا گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 9 یاتری جاں بحق جبکہ 33 دیگر زخمی ہوگئے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘ریاسی دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے یاتریوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپیے ایکس گریشیا دئے جائیں گے جبکہ زخمیوں کو فی کس 50 ہزار روپیے دئے جائیں گے’۔
انہوں نے کہا کہ زخمی یاتریوں کا جموں اور ریاسی کے مختلف ہسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔
منوج سنہا کا ایک اور پوسٹ میں کہنا تھا: ‘ضلع انتظامیہ نے متاثرین کی تمام ضروری امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘ جائےموقع پر جموں وکشمیر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی طرف سے ایک مشترکہ سیکورٹی فورس کا ایک عارضی ہیڈ کوارٹر قائم کیا گیا ہے اور اس حملے میں ملوث دہشت گردوں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں