0

ریاسی حملہ :این آئی اے اور ایس آئی اے ٹیموں کا جائے وقوع کا معائنہ

جموں،10جون(یو این آئی)قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) اور سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کی ٹیموں نے ریاسی کے کانڈا میں اس جگہ کا معائنہ کیا جہاں پراتوار کی شام کو ملی ٹینٹوں نے یاترا گاڑی پر حملہ کیا تھا۔
معلوم ہوا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج آنند جین ملی ٹینٹ مخالف آپریشن کی از خود نگرانی کر رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ریاسی کے کانڈا علاقے میں یاترا بس پر ہوئے حملے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) اور سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی(ایس آئی اے) کی ٹیموں نے جائے وقوع کا معائنہ کیا اور وہاں پر صورتحال کا جائزہ لیا۔
ذرائع کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی کے سینئر آفیسران نے عین شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ این آئی اے کی ٹیم تحقیقات میں جموں وکشمیر پولیس کی مدد کرئے گی۔
فورنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی ایک ٹیم بھی جائے واردات پر پہنچ گئی وہاں پر اہم ثبوت اکھٹے کئے۔
دریں اثنا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج آنند جین نے پیر کے روز علاقے کا دورہ کیا جس دوران انہیں حملے کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کی گئی ۔
اے ڈی جی پی نے آفیسران پر زور دیا کہ جنگلی علاقے میں چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں