0

ریاسی حملہ : کشتواڑ، ڈوڈہ اور بدرواہ میں ہڑتال، احتجاجی جلوس برآمد

جموں،10جون(یو این آئی)جموں کے ریاسی ضلع میں دہشت گردانہ حملے کے خلاف پیر کو ضلع کشتواڑ میں سناتھن دھرم کی کال پر مکمل ہڑتال سے معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی جبکہ لوگوں نے پر امن احتجاج بھی کیا۔
ڈوڈہ اور بدرواہ کے بیشتر علاقوں میں بھی دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہنے سے سڑکیں ویران دکھائی دے رہی تھی۔
اطلاعات کے مطابق کشتواڑ ضلع میں پیر کے روز دہشت گردانہ حملے کے خلاف مکمل ہڑتال سے کاروباری ادارے ٹھپ ہو کررہ گئے۔
معلوم ہوا ہے کہ کشتواڑ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پیر کے روز سبھی دکانیں بند رہی اور اس انسانیت سوز واقعے کے خلاف لوگوں نے احتجاج بھی کیا۔
مظاہرین نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ یاتریوں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو جلداز جلد انجام تک پہنچایا جائے۔
دریں اثنا کشتواڑ مجلس شوریٰ نے بھی ریاسی میں یاترا گاڑی پر ہوئے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ادھر ریاسی ضلع کے بیشتر علاقوں میں پیر کے روز لوگوں نے دہشت گردانہ حملے کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاج کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ ، بدرواہ ، ٹھاٹھری اور پریم نگر علاقوں میں لوگوں نے پر امن جلوس نکالا ۔
انہوں نے بتایا کہ پریم نگر، ڈوڈہ ، بدرواہ کے بیشتر علاقوں میں دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے ۔
اس موقع پر مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریاسی میں یاترا بس پر ہوئے حملے میں ملوث افراد کا جلدازجلد سراغ لگا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں