0

سائبر پولیس کشمیر نے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد پھیلانے کے خلاف وارننگ جاری کی

سری نگر، 6 جون : سائبر حفظان صحت کو برقرار رکھنے اور ایک محفوظ آن لائن ماحول کو یقینی بنانے کی کاوشوں میں سابئر پولیس کشمیر نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے ہینڈلز پر اشتعال انگیز یا نا مناسب مواد پھیلانے کے خلاف سخت انتباہ جاری کیا ہے۔
سائبر پولیس نے آن لائن بات چیت میں احترام اور شائستگی کو بر قرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں سوشل میڈیا صارفین کو متوجہ کرتے ہوئے کہا: ‘بمہربانی اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز سے کوئی بھی اشتعال انگیز یا نا مناسب مواد شیئر کرنے سے گریز کریں’ محفوظ اور منظم ماحول کے لئے سوشل میڈیا کے حفظان صحت کو بر قرار رکھنا بہت ضروری ہے’۔
سائبر قوانین کی خلاف ورزی کے قانونی نتائج کو اجاگر کرتے ہوئے سائبر پولیس نے خبر دار کیا کہ قائم کردہ ضوابط سے متصادم پوسٹس کے خلاف قانونی اصولوں کے مطابق فوری اور موثر کارروائی کی جائے گی’۔
انہوں نے ڈیجیٹل دائرہ کار کی سالمیت کو بر قرار رکھنے کے لئے سائبر ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں