0

سجاد لون نے ووٹ ڈالا، کہا ایف آئی آر کلچر کو ختم کروں گا

سری نگر، 20 مئی (یو این آئی) پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے شمالی کشمیر کے ہندواڑہ میں اپنا ووٹ ڈالا۔
اس موقع پر انہوں نے کامیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا: ‘میرا وعدہ ہے کہ میں ایف آئی آر کلچر اور پولیس ویری فکیشن کلچر کو ختم کروں گا، یہی ہمارا مدعا ہے’۔
ان کا میڈیا سے کہنا تھا: ‘بارہمولہ میں ووٹر ٹرن آؤٹ ہمیشہ اچھا رہا ہے اور آج بھی یہی امید ہے’۔
سجاد لون نے کہا: مجھے کامیابی کی پوری امید ہے لیکن انتہائی ندامت کے ساتھ’۔
بتادیں کہ بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
اس نشست کے لئے گرچہ اس لوک سبھا نشست کے لئے 22 امید وار میدان میں ہیں تاہم اصل مقابلہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ، پیپلز کانفرنس کے سجاد لون، محبوس سابق قانون ساز انجینئر رشید اور پی ڈی پی کے فیاض میر کے درمیان ہی ہوگا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق چار اضلاع بارہمولہ، بانڈی پورہ، کپوارہ اور بڈگام کے 18 اسمبلی حلقوں پر مشتمل اس لوک سبھا سیٹ کے لئے رائے دہندگان کی کل تعداد 17 لاکھ 38 ہزار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں