0

سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بند، بحالی کا کام جاری

سری نگر، 21 اپریل (یو این آئی) وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر اتوار کو ہنگنی بانہال میں سڑک کے بیچوں بیچ دراڑیں پیدا ہونے کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی۔متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کو بحال کرنے کے لئے کام جاری ہے۔
جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘قومی شاہراہ پر ہنگنی بانہال میں سڑک کے بیچوں بیچ دراڑیں پیدا ہونے کے پیش نظر دو نوں طرف ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے’۔انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ قومی شاہراہ کے مکمل بحال ہونے تک اس پر سفر کرنے سے پرہیز کریں۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تازہ اپ ڈیٹ کے لئے متعلقہ ٹریفک کنٹرول یونٹوں کے ساتھ رابطہ کریں۔
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ مسلسل بند ہے تاہم اس کو بحال کرنے کا کام شد ومد سے جاری ہے۔
وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ پر بھی ٹریفک معطل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں