0

سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل مکمل طور پر بند

سری نگر، 21 مئی (یو این آئی) وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر منگل کو ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی ہے۔
جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ قومی شاہراہ پر کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہے اور خانہ بدوشوں اور سیکورٹی فورسز کی آمد و رفت بھی بند ہے۔
حکام نے قومی شاہراہ بند رکھنے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔
انہوں نے تاہم جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھدرواہ – چمبا روڈ بھی ٹریفک کے لئے کھلا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں