0

سری نگر لوک سبھا الیکشن: جموں میں کشمیری پنڈت ووٹ ڈال رہے ہیں

جموں، 13 مئی (یو این آئی) سری نگر لوک سبھا سیٹ کے لئے جموں مختلف علاقوں میں قائم پولنگ مراکز پر کشمیری مہاجر پنڈت رائے دہندگان بھی پیر کی صبح سے ہی ووٹ ڈال رہے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں کے مختلف حصوں میں مقیم پنڈت مہاجر ووٹر بھی پیر کی صبح سے ہی اپنے اپنے پولنگ مراکز پر پہنچ رہے ہیں اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں کے مختلف علاقوں میں پولنگ کے لئے 23 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں ووٹر آکر ووٹ ڈال رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں میں سری نگر لوگ سبھا نشست کے لئے رائے دہندگان کی کل تعداد 16 ہزار 3 سو 38 ہے جن میں سے 9 ہزار 2سو 2 مرد اور 7 ہزار 1 سو 36 خواتین شامل ہیں۔
دریں اثنا ایک خاتون ووٹر نے اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے بعد میڈیا کو بتایا: ‘ووٹ ڈالنا بہت ضروری ہے، جنہوں نے ابھی تک ووٹ نہیں ڈالا ان سے اپیل کہ وہ بھی ووٹ ڈالیں کیونکہ ووٹ ڈالنے کے بعد ہی ہم اپنا حق مانگ سکتے ہیں’۔
انہوں نے کہا: ‘ایک ایسی سرکار بننی چاہئے جو بے روزگاروں کو روز گار فراہم کرسکے اور ہم کو جو مشکلات ہیں ان کو دور کر سکے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں