0

شوپیاں واقعہ :آہوں اور سسکیوں کے بیچ سابق سرپنچ کی آخری رسومات ادا

سری نگر،19مئی(یو این آئی) جنوبی ضلع شوپیاں کے ہر پورہ گاوں میں دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کئے گئے بی جے پی کارکن کی آخری رسومات ادا کی گئی ۔اس سے قبل سابق سرپنچ کی نماز جنازہ میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ ہر پورہ شوپیاں میں سابق سرپنچ اعجاز احمد کو آہوں اور سسکیوں کے بیچ سپرد لحد کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ اتوار کی صبح اعجاز احمد کی لاش جوں ہی اس کی آبائی گاوں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا، خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ گیارہ بجے کے قریب اعجاز احمد کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نامہ نگار نے مزید بتایا کہ اس موقع پر پولیس کے سینئر آفیسران بھی موجود رہے ۔معلوم ہوا ہے کہ سابق سرپنچ نے اپنے پیچھے بوڑھی ماں، بیوہ اور تین بچوں کو چھوڑا ہے۔
دریں اثنا مقامی لوگوں نے نامہ نگاروںنسے بات چیت کے دوران کہا کہ اعجاز احمد غریبوں کی مدد کے لئے پیش پیش رہتے تھے۔
انہوں نے کہاکہ ہر پورہ شوپیاں میں تعمیر وترقی کے کام شروع کرنے ، غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزر بسر کرنے والے کنبوں کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے کی خاطر اعجاز احمد نے زمینی سطح پر کام کیا۔ان کے مطابق اعجاز احمد کو علاقے میں عزت کی نظروں سے دیکھا جاتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں