0

صالح زندگی روحانی ترقی کے حصول کا واحد راستہ ہے:منوج سنہا

جموں، 16 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرہ میں شریمد بھاگوت کتھا میں شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ صالح زندگی روحانی ترقی کے حصول کا واحد راستہ ہے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعرات کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘کٹرہ میں پوجیا بھئیشری رمیش بھائی اوزا کی طرف سے منعقدہ شریمد بھاگوت کتھا میں شرکت کرنے کا موقع نصیب ہوا’۔
انہوں نے کہا: ‘میں نے اپنے خطاب میں شراون، منان اور ندھیدھیاسن کے بارے میں بات کی’۔
ان کا کہنا تھا: ‘گرو کی تعلیمات کو روز مرہ کی زندگیوں میں اپنانے اور ہمارے معاشرے میں اتحاد کے بندھن کو مضبوط کرنے کے لئے ویدانتک مشق کے یہ تین ستون ہیں’۔
منوج سنہا نے ایک اور پوسٹ میں کہا: ‘صالح زندگی روحانی ترقی اور الوہیت کی بیداری کے لئے واحد راستہ ہے’۔
انہوں نے عقیدت مندوں پر زور دیا کہ وہ پیمبر بن کر بھگوت کے پیغام اور نظریے کو معاشرے میں عام کریں اور لوگوں کو مساوات، بھائی چارے، انسانیت اور ہم آہنگی کے مقصد کے لئے اپنے آپ کو وقف کرنے کی ترغیب دیں’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں