0

صدر رئیسی کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر ہارڈ لینڈنگ حادثے کا شکار

تہران ،19 مئی (یواین آئی ) ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کو ورزقان کے علاقے میں حادثہ پیش آیا ہے اور مشرقی آذربائیجان، اردبیل اور زنجان کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔
ارنا نیوز کے مطابق اس ہیلی کاپٹر کے مسافروں میں صدر رئیسی، تبریز کے امام جمعہ آیت اللہ آل ہاشم ، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی اور دیگر کئی اعلی عہدیدار شامل ہیں۔
ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ ہیں۔
اس وقت 16 امدادی ٹیمیں اس علاقے میں پہنچ چگی ہیں لیکن پہاڑی راستے اور شدید کوہرے اور نامناسب آب و ہوا کے کی وجہ سے، امدادی کارروائی میں وقت درکار ہے۔
ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے ایران کے نیوز چینل کو بتایا ہے کہ صدر مملکت “خداآفرین” اور “قیز قلعہ سی” ڈیم کا افتتاح کرکے کئی ہیلی کاپٹروں پر مشتمل ایک قافلے سے لوٹ رہے تھے جب ان کا ہیلی کاپٹر ہارڈ لینڈنگ پر مجبور ہوگیا۔
وزیر داخلہ نے بتایا ہے کہ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب آگے بڑھ رہی ہیں لیکن شدید کوہرے اور نامناسب آب و ہوا کی صورتحال کی وجہ سے وقت لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کے ساتھیوں کے ساتھ رابطہ برقرار ہوا ہے لیکن جغرافیائی پیچیدگیوں کی وجہ سے رابطہ برقرار کرنا مشکل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں