0

بارہمولہ میں 2 دہشت گرد ہینڈلروں کی غیر منقولہ جائیداد قرق: پولیس

سری نگر، 14 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں 2 دہشت گرد ہینڈلروں کی لاکھوں روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیدادوں کو ضبط کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سب جج اوڑی کی طرف سے اجازت حاصل کرنے کے بعد پولیس نے بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں پاکستان میں مقیم دو دہشت گرد ہینڈلروں کی لاکھوں روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیدادوں (ایک کنال اور 11 مرلہ اراضی) کو ضبط کیا ہے۔انہوں نے دہشت گرد ہینڈلروں کی شناخت محمد عارف بادل ولد غلام حسین سالن نوا رندہ اور محمد بشیر ولد محمد عالم ساکن گوہالن اوڑی کے طور پر کی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائی سی آر پی سی کے سیکش 83 کے تحت انجام دی گئی اور اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اوڑی میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر درج ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی طرف سے کی گئی تحقیقات کے دوران ان جائیدادوں کی شناخت دہشت گرد ہینڈلروں کی جائیدادوں کے طور پر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں