0

عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کا ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

سری نگر، 20 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
بتادیں کہ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اوردیگر اعلیٰ افسران کی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں موت واقع ہوئی ہے۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس واقعے پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے پیر کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر براہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر کی موت پر گہرا صدمہ ہوا’۔
انہوں نے کہا: ‘میں ان کے اہلخانہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں’۔
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘اپنے صدر ابراہیم رئیسی کی المناک موت پر سوگوار ایرانی عوام کو گہری تعزیت پیش کرتی ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک اور غم آگین ہے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں