0

لوک سبھا انتخابات سے قبل اپویشن لیڈروں کو نشانہ بنانا ملک کے لئے خطرناک صورتحال ہے:عمر عبداللہ

سری نگر، 2 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بنانا ملک کی جمہوریت کے لئے ایک خطرناک صورتحال ہے۔
انہوں نے کہا کہ نینشل کانفرنس اور پی ڈی پی انڈیا الائنس میں ایک ساتھ کھڑے ہیں۔
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘دنیا کے طاقتور ملکوں نے بھی نوٹس کیا ہے کہ الیکشن سے پہلے کس طرح اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اروند کیجروال اور دوسرے وزیر اعلیٰ کو حال ہی میں گرفتار کیا گیا’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ان کی گرفتاریاں اور اس طرح ایجنسیوں کو استعمال کرنا ملک کی جمہوریت کے لئے خطرناک صورتحال ہے ملک کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا’۔
عمر عبداللہ نے کہا: ‘ہم امید کرتے ہیں کہ عدالت عظمیٰ اور الیکشن کمیشن ان چیزوں کو نظر انداز نہیں کرے گا اور الیکشن کے دوران اس طرح ایجنسیوں کے استعمال پر پابندی لگائی جائے گی’۔
انہوں نے کہا کہ ی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس انڈیا الائنس میں ایک ساتھ کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا: ‘میڈیا والے ہمیں لڑوانا چاہتے ہیں، میں نے محبوبہ جی کی دلی کی تقریر سنی انہوں نے کہا کہ فاروق صاحب اور ہم ایک ساتھ کھڑے ہیں اور ہم انڈیا الائنس کو نہیں توڑیں گے’۔
ایک سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا کہ ہمارے قول و فعل میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور نہ ہی ہمارا کوئی فیصلہ بدل گیا ہے۔
میاں الطاف احمد کے اننت ناگ – راجوری – پونچھ لوک سبھا سیٹ کے لئے لڑنے کے متعلق پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘میاں صاحب کہیں سے بھی لڑ سکتے ہیں’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں