0

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 62.90 فیصد ووٹنگ ہوئی

نئی دہلی، 13 مئی (یواین آئی) لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں پیر کو 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 سیٹوں پر رات 8 بجے تک کے اعداد و شمار کے مطابق 62.90 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق مغربی بنگال میں سب سے زیادہ 76.02 فیصد ووٹ ڈالے گئے، جبکہ جموں و کشمیر کی سری نگر سیٹ پر 36.74 فیصد ووٹنگ ہوئی، جو کہ گزشتہ چند دہائیوں میں سب سے بہتر ووٹنگ فیصد ہے۔
مہاراشٹر میں 52.75 فیصد، اتر پردیش میں 57.91 فیصد اور بہار میں 55.92 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
چوتھے مرحلے میں شام 5 بجے تک ووٹنگ کا فیصد اس طرح رہا۔
آندھرا پردیش …………………………..68.12
بہار……………………………55.92
جموں کشمیر …………….36.73
جھارکھنڈ …………………………..63.44
مدھیہ پردیش ……………..68.77
مہاراشٹر …………………………..52.75
اڈیشہ …………………………..63.85
تلنگانہ …………………………..61.54
اترپردیش …………………………..57.91
مغربی بنگال …………….76.02
شام 5 بجے تک چوتھے مرحلے میں آندھرا پردیش اسمبلی کی تمام 175 نشستوں اور اوڈیشہ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی 28 نشستوں پر شام 5 بجے تک بالترتیب 68.04 فیصد اور 63.85 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
کمیشن ذرائع کے مطابق ووٹنگ کم و بیش پرامن رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں