0

لوک سبھا انتخابات 2024:ملک کی کئی ریاستوں میں چھٹامرحلہ،58حلقوں میں پولنگ،جموں وکشمیرمیں پارلیمانی انتخابات کا آخری مرحلہ آج

اننت ناگ ،راجوری حلقہ میں ووٹنگ ،پُرامن پولنگ کیلئے انتظامات کو حتمی شکل
پی ڈی پی کی محبوبہ مفتی ،نیشنل کانفرنس کے میاں الطاف احمد،اپنی پارٹی کے ظفر منہاس اورڈی پی اے پی کے محمد مقبول پرے سمیتکل20اُمیدوار
خطہ پیرپنچال کے آرپار18اضلاع میں18لاکھ36ہزار576ووٹر، کل 2338 پولنگ اسٹیشن،مجموعی طور پر 9000 سے زائد پولنگ عملہ تعینات
سری نگر :۴۲،مئی:جے کے این ایس : لوک سبھا انتخابات 2024کے چھٹے مرحلے میں آج یعنی 25مئی بروزہفتہ کو ملک کی مختلف ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام علاقوں کی کل58نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے ،جن میں جموں وکشمیرکے5 اضلاع اور18اسمبلی حلقوں پر محیط اننت ناگ ،راجوری لوک سبھا سیٹ بھی شامل ہے۔جمعہ کے روز سیول اور پولیس حکام نے اننت ناگ ،راجوری اور دیگر اضلاع میں الگ الگ میٹنگوں کے دوران پُرامن پولنگ کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ،اور اس مقصد کیلئے پارلیمانی حلقہ اننت ناگ ،راجوری کے کل 2338 پولنگ اسٹیشنوں میں پولیس وسی آر پی ایف دستوں کی تعیناتی کو حتمی شکل دی گئی ۔جموں وکشمیرکے چیف الیکٹورل آفیسر پی کے پولے نے اس حلقہ کے تحت آنے والے سبھی پانچ اضلاع کے ریٹر ننگ آفیسروں سے انتخابات کے عمل کو آسان بنانے کیلئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ،اور اُنھیں بتایاگیاکہ تمام کے تمام پولنگ مراکز تک انتخابی سامان بشمول الیکٹرانک ووٹنگ مشینوںکو پہنچایاگیاہے ،اورساتھ ہی تمام پولنگ بوتھوں پر انتخابی عمل کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق اننت ناگ ،راجوری پارلیمانی حلقہ سے قسمت آزمائی کرنے والے 20اُمیدواروں میں پی ڈی پی کی محبوبہ مفتی ،نیشنل کانفرنس کے میاں الطاف احمد،اپنی پارٹی کے ظفر منہاس اورڈی پی اے پی کے محمد مقبول پرے بھی شامل ہے ۔25مئی کو پارلیمانی نشست اننت ناگ راجوری کےلئے ہونے والے عام انتخابات کےلئے تمام تر انتظامات مکمل کئے گئے ہیں ۔حکام نے بتایاکہ اننت ناگ،راجوری پارلیمانی سیٹ کے18 اسمبلی حلقوں میں ووٹروں کی کل تعداد18لاکھ36ہزار576ہے ،جن میں9لاکھ 33ہزار647 مرد اور9لاکھ02ہزار902خواتین ووٹر ہیں،تیسری صنف کے ووٹروں کی تعداد27ہے جبکہ جموں اور ملک کے مختلف شہروںمیں مقیم کشمیری تارکین وطن پنڈت ووٹروں کی تعداد27ہزار سے زیادہ ہے ۔الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اننت ناگ،راجوری پارلیمانی حلقہ میں 2338 پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں۔ ہر پولنگ اسٹیشن پر پریذائیڈنگ آفیسر سمیت4 انتخابی عملہ تعینات ہوگا۔ مجموعی طور پر 9000 سے زائد پولنگ عملہ بشمول ریزرو ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے گا۔ راجوری اور پونچھ اضلاع میں19 بارڈر پولنگ اسٹیشن ہیں ۔مہاجر پنڈت ووٹروں کیلئے جموںمیں کل21 پولنگ اسٹیشن اور 8 معاون مراکز قائم کیے گئے ہیں۔تاہم زیادہ تر مہاجر ووٹروں نے ’ووٹ فار ہوم ووٹنگ‘ میں پوسٹل لیٹر کے ذریعے ووٹ ڈالنے کو ترجیح دی ہے۔اننت ناگ ،راجوری لوک سبھا سیٹ کے تحت آنے والے اسمبلی حلقوںمیں زینہ پورہ شوپیان کے علاوہ کولگام ضلع کے تین اسمبلی حلقے کولگام ،دیوسر اوردمہال ہانجی پورہ ،ضلع اننت ناگ کی ڈورو،کوکرناگ(ایس ٹی)،اننت ناگ ویسٹ،اننت ناگ،سری گفوارہ بجبہاڑہ،شانگس اننت ناگ ایسٹ،پہلگام اسمبلی نشست بھی شامل ہے جبکہ راجوری ضلع کے نوشہرہ،راجوری(ایس ٹی)،بدھل (ایس ٹی)تھنہ منڈی (ایس ٹی ) اسمبلی حلقوں کے ساتھ ساتھ ضلع پونچھ کی سرنکوٹ(ایس ٹی )،پونچھ حویلی اورمینڈھر (ایس ٹی ) اسمبلی حلقہ بھی آتاہے۔خیال رہے اننت ناگ ،راجوری پارلیمانی نشست پر تیسرے مرحلے میں7 مئی کو ووٹنگ ہونی تھی۔ لیکن الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ اپریل 30 کو سیاسی جماعتوں کے مطالبات اور زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا۔ اب اس نشست پر چھٹے مرحلے میں 25 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ اس سیٹ کے لئے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سمیت 20 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو میدان میں اتارا ہے۔ اپنی پارٹی نے ظفر منہاس کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اس نشست پر اصل مقابلہ محبوبہ مفتی اور میاں الطاف کے درمیان متوقع ہے۔اننت ناگ، راجوری کی سیٹ بی جے پی کے لیے بھی اہم سمجھی جاتی ہے۔ بھلے ہی بی جے پی نے اس سیٹ پر براہ راست کوئی امیدوار میدان میں نہ اتارا ہو، لیکن اس نے اپنی پارٹی کو اندرونی طور پر سپورٹ کیا ہے۔حال ہی میں، بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور جموں و کشمیر کے امور کے انچارج ترون چ ±گ نے اننت ناگ پارلیمانی سیٹ پر کئی میٹنگیں کیں اور مودی حکومت کی کامیابیوں کو شمار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کے دشمن این سی، پی ڈی پی اور کانگریس جیسی سیاسی جماعتوں کو اقتدار میں نہیں آنے دیں گے۔ان جماعتوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ادھر انتخابات کا احسن طریقے سے منعقد کرانے کےلئے الیکشن کمیشن آفیسر اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں اور عملہ کو تیاری کی حالت میں رکھا گیا ہے ۔ جبکہ دور دراز علاقوں کےلئے پولنگ عملہ کو کل روانہ کیا جائے گا ۔ ادھر کئی خصوصی پولنگ مراکز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جن میں خواتین کےلئے خصوصی پولنگ مراکز، مردوں کےلئے الگ ، عمر رسیدہ افراد اور جسمانی طور معذور افراد کےلئے خصوصی پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں