0

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سرینگر۔ 10؍ اپریل۔ ایم این این۔ جموںو کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے آج سول سکریٹریٹ میں محکمہ تعمیرات عامہ (آر اینڈ بی) کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں چیف سکریٹری ایس اٹل ڈولو ن، ایس سنتوش ڈی ویدیا، پرنسپل سکریٹری، محکمہ خزانہ؛ ایس ایچ سنجیو ورما، کمشنر/سیکرٹری جی اے ڈی؛ ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری؛ ایس بھوپندر کمار، انتظامی سکریٹری، محکمہ تعمیرات عامہ (آر اینڈ بی)، ڈویژنل کمشنرز، چیف انجینئرز اور پی ڈبلیو (آر اینڈ بی)) این ایچ اے آئی، این ایچ آئی ڈی سی ایل، بی آر او اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے پی ایم ڈی پی، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا، سنٹرل روڈ اینڈ انفراسٹرکچر فنڈ، نابارڈ آر آئی ڈی ایف، سٹیز اینڈ ٹاؤنس (میکڈیمائزیشن)، گڑھے سے پاک سڑکوں کے پروگرام، پل اور روڈ سیکٹر، نیشنل ہائی وے اور ٹنل پروجیکٹس کے تحت سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے پروتمالا کے تحت جموں و کشمیر میں روپ وے پروجیکٹوں کا بھی جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کوالٹی کنٹرول کے لیے جاری منصوبوں کی نگرانی پر زور دیا اور عملدرآمد کرنے والی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ پروجیکٹوں کی تکمیل کے لیے مقررہ وقت پر عمل کریں۔انہوں نے سڑکوں اور پلوں کا سیفٹی آڈٹ کرنے اور جہاں ضروری ہو وہاں اصلاحی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں