0

لیفٹیننٹ گورنر نے لیا مہمان نوازی اور پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ کے کام کاج کا جائزہ

آمدنی میں اضافے کےلئے قابل قدر اہداف طے کرنے کی ہدایت
سرکاری گیسٹ ہاو سز میں کرایہ کے ڈھانچے اور اسکی تزئین و آرائش پر بھی تبادلہ خیال
سری نگر :ا۲،مئی : جموں وکشمیرکےلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کویہاںمہمان نوازی اور پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔جے کے این ایس کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر نے محکمے کے کاموں کو ہموار کرنے کے اقدامات پر زور دیا اور ریونیو میں اضافے کےلئے قابل قدر اہداف طے کرنے پر زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے اثاثوں، جاری سیاحت اور گیسٹ ہاو ¿س کی تعمیر کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سیاحوں کےلئے گیسٹ ہاو ¿سز، کنونشن سینٹرز اور کانفرنس کی سہولیات کے زیادہ سے زیادہ استعمال،سیاحت اور مہمان نوازی سے متعلق ضروریات کےلئے ون اسٹاپ حل فراہم کرنے پر زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے اقدامات کو فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی ماڈل کو اپنانے سے کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور محکمے کے لیے اضافی آمدنی ہوگی۔اجلاس میں مختلف سرکاری گیسٹ ہاو ¿سز میں کرایہ کے ڈھانچے اور انفراسٹرکچر کی تزئین و آرائش پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں چیف سکریٹری اتلڈلو ، ستیش چندراچیئرمین جے اینڈ کے ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (جے کے آر ای آر اے)، سنتوش ڈی ویدیا پرنسپل سکریٹری خزانہ محکمہ،ڈاکٹر رشمی سنگھ،کمشنر سیکرٹری، مہمان نوازی اور پروٹوکول اور پرنسپل ریذیڈنٹ کمشنر، ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری، بھوپندر کمار، سکریٹری پبلک ورکس (آراینڈبی)اور اچل سیٹھی سیکرٹری قانون اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں