0

مجھے یقین ہے کہ جیت سچائی کی ہوگی: وقار رسول وانی

جموں، 19 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر کانگریس پردیش کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی کا دعویٰ ہے کہ رواں لوک سبھا انتخابات میں کانگریس، بی جے پی سے آگے ہے۔انہوں نے کہا کہ جو نمائندہ لوگوں اور مظلوموں کی بات کرے گا وہی جیتے گا۔ان کا کہنا تھا: مجھے یقین ہے کہ جیت سچائی کی ہوگی’۔
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں بانہال میں ایک پولنگ مرکز پر اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘بارشوں کے با وجود لوگ بڑی تعداد میں پولنگ مراکز پر آکر ووٹ ڈال رہے ہیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘جو نمائندہ لوگوں کی بات کرے گا، مظلوموں کے لئے لڑے گا وہی جیتے گا، مجھے نہیں لگتا ہے کہ جس امید وار کو لوگوں نے دس برسوں سے نہیں دیکھا لوگ اس کو ووٹ دیں گے’۔
مسٹر وانی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جیت سچائی کی ہوگی۔انہوں نے کہا: ‘اس سیٹ پر مقابلہ بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ہے لیکن آج 2014 کی بات نہیں ہے، کانگریس بی جے پی سے آگے ہے’۔بتادیں کہ کانگریس نے اننت ناگ – راجوری لوک سبھا نشست کے لئے چودھری لال سنگھ کو کھڑا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں