0

مرکزی حکومت کی طرف سے پابندی ہٹانے کی شرط پر انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار :جماعت اسلامی

سری نگر،15مئی(یو این آئی) ایک اہم پیش رفت میں کالعدم تنظیم جماعت اسلامی نے مرکزی حکومت کی طرف سے پابندی ہٹانے کی شرط پر انتخابات میں حصہ لینے کے لیے رضا مندی ظاہر کی ہے۔
بتا دیں کہ سال2019 کے اوائل میں وزارت داخلہ نے مبینہ طور ملی ٹنسی سرگرمیوں کی حمایت کرنے کی بنیاد پر جماعت اسلامی پر پابندی عائد کر دی تھی۔
اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی کے ایک سینئر عہدیدار نے واضح کیا کہ حکومت کی طرف سے پابندی ہٹانے کی شرط پر جماعت انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار ہے۔
جماعت کو 2019 کے اوائل میں وزارت داخلہ نے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت مبینہ طورپر ملی ٹینٹ سرگرمیوں کی حمایت کرنے کی پادائش میں کالعدم جماعت قرار دیا تھا۔
جماعت اسلامی کے سینئر رہنما غلام قادر وانی نے کہاکہ ہم جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں اور یہ کہ جماعت نے کھبی بھی انتخابات بائیکاٹ کی کال نہیں دی۔
جماعت کے رہنما وانی جو 13 مئی کو سری نگر لوک سبھا حلقہ کے انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالتے ہوئے نظر آئے تھے، نے کہا کہ جمہوریت میں ہی تمام مسائل کا حل ہے۔
وانی نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ باہر نکلیں اور بغیر کسی خوف کے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ اگر پابندی ہٹا دی جاتی ہے تو ہم انتخابات میں حصہ لینے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں بلکہ ہم حصہ لیں گے۔ ”
ان کے مطابق انتخابی عمل میں شامل ہونے کی خاطر پابندی کی منسوخی جماعت کی بنیادی شرط ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی نے یہ اہم فیصلہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد لیا ہے۔
اجے آئی کی مجلس شوریٰ (فیصلہ ساز ادارہ) کا ایک اہم اجلاس ہوا، جس دوران شرائط کی بنیاد پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ لیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جمہوریت کے لیے ہماری وابستگی غیر متزلزل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں