0

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ دو روزہ دورے پر سری نگر پہنچے

سری نگر،16مئی(یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اپنے دو روزہ دورہ جموں وکشمیر کے لئے جمعرات کی شام سری نگر پہنچے ۔
بھارتیہ جنتاپارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا سمیت سینئر لیڈروں نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔
اطلاعات کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جمعرات کی شام دو روزہ دورے پر سری نگروارد ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ وزیر داخلہ کو سیکورٹی فورسز کے حصار میں ہوٹل گرینڈ للت پہنچایا گیا جہاں پر پہلے سے ہی کئی وفود وزیر داخلہ سے ملاقی ہونے کی خاطر انتظار کر رہے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ جمعرات کی شام سے ہی متعدد عوامی وفود، سیول سوسائٹی کے ممبران کے ساتھ ملاقی ہونگے ۔
انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ سری نگر غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے ۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ وزیر داخلہ کے دورے کے پیش نظر سری نگر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جھیل ڈل اور اس کے اردگرد علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں