0

مرکز میں تیسری بار مودی حکومت بننے کی امید پر شیئر بازارنے بنایانیا ریکارڈ

ممبئی 3 جون (یو این آئی) نریندر مودی کی قیادت میں لگاتار تیسری بارنیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی حکومت کے قیام کی ایگزٹ پولز کی پیشین گوئی سے پرجوش سرمایہ کاروں کی زبردست خرید کی وجہ سے شیئر بازار نے آج ابتدائی تجارت میں نیا ریکارڈ بنایا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 2622 پوائنٹس کی چھلانگ لگاکر پہلی بار 76 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کرتا ہوا 76583.29 پوائنٹس پر کھلا اور ریکارڈ خریداری کی وجہ سے یہ تھوڑی دیر کے بعد ہی 76738.89 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم، سرمایہ کاروں نے بھی ریکارڈ بلند قیمت پر منافع وصول کیا، جس کی وجہ سے سینسیکس 75678.43 پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی رہا۔
اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 807 پوائنٹس کی چھلانگ کے ساتھ 23,337.90 پوائنٹس پر کھلا اور 23338.70 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، لوک سبھا انتخابات 2024 کے ووٹنگ کے آخری مرحلے کے اختتام کے بعد سامنے آنے والے ایگزٹ پول میں ایک بار پھر مرکز میں مودی حکومت کے قیام کے امکان کے تعلق سے سرمایہ کار کافی پرجوش ہیں۔ سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کے ساتھ، بازار اڑان بھر کر نئے ریکارڈ بنانے کے موڈ میں ہے۔
یو این آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں