0

منشیات اسمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث پولیس کانسٹیبل نوکری سے برطرف

جموں،26مئی(یو این آئی)جموں کے ریاسی میں تعینات سلیکشن گریڈ کانسٹیبل کو ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے اور مبینہ طور منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے کی پادائش میں نوکری سے برطرف کیا گیا ۔
اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی ریاسی موہتا شرما کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامہ کے مطابق سلیکشن گریڈ کانسٹیبل طاریق حسین کو ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کی پادائش میں نوکری سے برطرف کیا گیا ہے۔
سلیکشن گریڈ کانسٹیبل کے خلاف گزشتہ سال جموں کے بخشی نگر پولیس اسٹیشن میں نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک مادہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
حقائق پر مبینہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد ایس ایس پی نے سلیکشن گریڈ کانسٹیبل کے خلاف قواعد و ضوابط کی خلافورزی ، غیر حاضری ، سنگین بد انتظامی ، بے ضابطگی اور لاپرواہی کے الزامات ثابت ہونے کے بعد محکمے کی خدمت کے لئے نااہل قرار دیا۔
پولیس ترجمان نے کہا :’مذکورہ پولیس کانسٹیبل کی جانب سے وجہ بتاو نوٹس کا جواب نہ دینے کے بعد برطرفی کا فیصلہ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں