0

منشیات فروشی،چوری ونقب زنی،خودکشی،قتل،اغواکاری، آبروریزی ،خواتین مخالف جرائم اوردیگرمجرمانہ سرگرمیوں کے واقعات

سری نگرضلع میں سال2019سے31،جنوری2024 تک
904منشیات اسمگلر گرفتار،535مقدمات درج،609گرام براﺅن شوگر،4کلوگرام ہیروئین سمیت بھاری مقدارمیں نشہ آورمادہ ضبط
نقب زنی کے2706کیس،خودکشی کے170،قتل یااقدام قتل سے متعلق63اور اغواکاری وعصمت دری کے455کیس بھی درج
سری نگر:۹۱، اپریل: جے کے این ایس : سری نگر پولیس نے گزشتہ61مہینوں کے دوران ’منشیات فروشی،چوری ونقب زنی،خودکشی،قتل،اغواکاری نیز آبروریزی کے واقعات،خواتین مخالف جرائم اوردیگرمجرمانہ سرگرمیوں کا خلاصہ کرتے ہوئے انکشاف کیاہے کہ سال2019سے31،جنوری2024تک 904منشیات فروشوں کو گرفتار کیاگیا اورمنشیات فروشی سے متعلق 535مقدمات درج کئے گئے جبکہ اس دوران بڑی مقدار براﺅن شوگر ،ہیروئن ،چرس ،دیگر نشہ آور مادہ اور نشہ آورادویات ضبط کی گئیں ۔پولیس کے مطابق اس دوران نقب زنی وگاڑی چوری کے2706کیس درج کرکے چرائی گئی668گاڑیوں کو برآمد کیاگیا جبکہ اس مدت کے دوران خودکشی کے170،قتل یااقدام قتل سے جڑے63اور اغواکاری وعصمت دری کے455کیس بھی درج کئے گئے اورخواتین کیخلاف جرائم بشمول جہیز کی مانگ سے متعلق 324مقدمات کااندارج بھی کیاگیا۔ جے کے این ایس کے مطابق سینئرصحافی اورحقوق انسانی کارکن ڈاکٹر ایم ایم شجاع کی جانب سے حق اطلاع قانون2005 کے تحت جمع کرائی گئی ایک درخواست کے جواب میں پبلک انفارمیشن آفیسر ڈسٹرکٹ پولیس سری نگر نے چونکا دینے والی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایاہے کہ سال2019این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 81کیس درج کرکے126منشیات اسمگلروں اور فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیاگیا ۔سال2020این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت92کیس درج کرکے159منشیات اسمگلروں اور فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیاگیا ،سال2021این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 81کیس درج کرکے120منشیات اسمگلروں اور فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیاگیا ،سال2022این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 169کیس درج کرکے287منشیات اسمگلروں اور فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیاگیا ،سال2023این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت107کیس درج کرکے186منشیات اسمگلروں اور فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیاگیا اورسال2024میں ماہ جنوری کی 31تاریخ تک سری نگر ضلع میں منشیات اسمگلنگ سے متعلق12کیس درج کرکے16منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔سری نگرپولیس نے ساتھ ہی کہا کہ منشیات فروشوں کی تحویل یا اُن کی نشاندہی پرتقریباً609گرام براﺅن شوگر،تقریباً4کلوگرام سے زیادہ ہیروئین ،76کلوگرام سے زیادہ چرس،بڑی مقدار میں افیون ،بھنگ ،دیگرنشہ آور مادہ اور بھاری مقدار میں ممنوعہ نشہ آورادویات کو بھی ضبط کیاگیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس سری نگر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سال2019سے 31جنوری2024تک نقب زنی اورگاڑی چوری کے واقعات سے متعلق2706کیس درج کئے گئے اوردرجنوں نقب زنوں وگاڑی چوروں کو گرفتار کرکے چرائی گئی668گاڑیوں کو برآمد کیاگیاہے ۔پولیس کی جانب سے مرتب کردہ اعدادوشمار کے مطابق سری نگر ضلع میں سال2019سے 31جنوری2024تک خودکشی کے کل170واقعات درج کئے گئے ،جن میں سے سال2019میں15، سال2020میں26، سال2021میں51، سال2022میں41، سال2023میں 34اور جنوری2024میں3ایسے واقعات سے متعلق مقدمات کا اندراج کیاگیا ہے۔سری نگرپولیس نے مزید بتایاکہ اس دوران قتل یااقدام قتل سے متعلق 63کیس بھی درج کئے گئے جبکہ اغواکاری اور عصمت دری سے جڑے455کیسوں کا پولیس تھانوںمیں اندراج بھی کیا گیا۔ حق اطلاع قانون کے تحت جمع کرائی گئی ایک درخواست کے جواب میں ڈسٹرکٹ پولیس سری نگرنے یہ جانکاری بھی فراہم کی ہے کہ سال2019سے جنوری2024تک گرمائی راجدھانی میں خواتین مخالف جرائم سے متعلق324مقدمات درج کئے گئے اور جہیزکی مانگ سے متعلق ایک کیس سال2022میں درج کیاگیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں