0

مودی کے پاس نہ گھر نہ کار صرف 3.02 کروڑ روپئے کی ملکیت

وارنسی:14مئی(یواین آئی) لگاتار دو بار وزیر اعظم رہنے والے نریندر مودی کے پاس نہ تو اپنا خود کا مکان ہے اور نہ ہی ان کے پاس کوئی گاڑی ہے۔ ان کے پاس صرف تین کروڑ دو لاکھ روپئے کی ملکیت ہے۔
مودی نے منگل کو وارانسی لوک سبھا سیٹ سے تیسری بار پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ مودی کی جانب سے داخل کئے گئے حلف ناموں میں انہوں نے اپنی ملکیت کے بارے میں بھی جانکاری دی ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے پرچہ نامزدگی کے ساتھ داخل حلف ناموں میں ان کے پاس 3.02 کروڑ روپئے سے زیادہ کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدا د ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔ جس میں ایس بی آئی میں دو کروڑ 89 لاکھ 45 ہزار 598 روپئے کی فکسڈ ڈپازٹ بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے پاس 52ہزار 920 روپئے نقد ہیں جس میں 28ہزار روپئے نکالے گئے ہیں۔
مودی کے پاس گاندھی نگر میں ایس بی آئی بینک کی این ایس سی برانچ میں 73 ہزار 304 روپئے اور وارانسی میں شیو ا جی نگر برانچ میں سات ہزار روپئے جمع ہیں۔ انہوں نے حلف ناموں میں کہا کہ ان کے پاس نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ میں نو لاکھ 12ہزار 398 روپئے ہیں۔ مودی کے پاس 45گرام وژنی سونے کی چار انگوٹھیاں ہیں جن کی قیمت تقریبا دو لاکھ 67 ہزار 750 روپئے ہے۔ مالی سال میں ان تخمینی انکم ٹیکس ریٹرن تین لاکھ 33ہزار 179 روپئے ہے۔
وزیر اعظم کے حلف ناموں کے مطابق ان کے خلاف کوئی مجرمانہ معاملہ درج نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں