0

نوگام میں عدم شناخت خاتون کی لاش برآمد

سری نگر،25مئی(یو این آئی)جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے شالنہ نوگام علاقے میں ہفتے کی صبح دریائے جہلم سے ایک خاتون کی لاش برآمد کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق شالنہ نوگام میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب چند مقامی افراد نے پانی میں ایک لاش کو تیرتے ہوئے دیکھا اوراس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں