0

نیشنل کانفرنس کے ساتھ لوگوں کی امیدیں وابستہ ہیں:آغا روح اللہ

سری نگر، 20 مئی (یو این آئی) نینشل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سری نگر لوک سبھا سیٹ کے امید وار آغا سید روح اللہ نے پیر کے روز اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ نینشل کانفرنس کے ساتھ لوگوں کی امیدیں جڑی ہوئی ہیں۔
انہوں نے لوگوں سے عمر عبداللہ کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔
موصوف لیڈر نے بڈگام میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا کو بتایا: ‘میں نے عمر صاحب کے حق میں نے اپنا ووٹ ڈالا’۔
انہوں نے کہا: ‘نیشنل کانفرنس نے زیادہ مدت تک یہاں حکومت نہیں کی ہے لیکن لوگوں کی امیدیں نیشنل کانفرنس کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں، لوگ اپنے آپ کو اس پارٹی کے ساتھ آئیڈنٹفائی کرتے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘آج جس طرح سے لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے نکلتے ہیں وہ ہماری لئے مثبت بات کہ لوگوں کو ہم پر یقین ہے’۔
نوجوان رائے دہندگان کے نام اپنے پیغام میں آغا روح اللہ نے کہا: ‘نوجوان عمر صاحب کو کامیاب کرکے اپنے مستقبل اور کشمیر کو بچائیں’۔
بتادیں کہ بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
اس نشست کے لئے گرچہ اس لوک سبھا نشست کے لئے 22 امید وار میدان میں ہیں تاہم اصل مقابلہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ، پیپلز کانفرنس کے سجاد لون، محبوس سابق قانون ساز انجینئر رشید اور پی ڈی پی کے فیاض میر کے درمیان ہی ہوگا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق چار اضلاع بارہمولہ، بانڈی پورہ، کپوارہ اور بڈگام کے 18 اسمبلی حلقوں پر مشتمل اس لوک سبھا سیٹ کے لئے رائے دہندگان کی کل تعداد 17 لاکھ 38 ہزار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں