0

وادی میں اس امیدوار کی حمایت کریں گے جو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہو:رویندر رینا

جموں،20اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینا نے سنیچر کے روز کہاکہ ادھم پور پارلیمانی نشست پر بھارتیہ جنتاپارٹی کے امیدوار کی جیت یقینی ہے کیونکہ لوگوں نے بڑھ چڑھ کر بی جے پی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جہاں تک امیدوار کھڑا نہ کرنے کا سوال ہے تو میں یہ بتادینا چاہتا ہوں کہ چناوی حکمت عملی کے تحت ہی پارٹی ہائی کمانڈنے جنوبی کشمیر سے امیدوار نہ اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ ادھم پور ڈوڈہ پارلیمانی سیٹ پر ریکارڈ توڑ ووٹنگ ہوئی ہے اور ہمیں جو اطلاع مل رہی ہے اس کے تحت بی جے پی امیدو ار نے جیت حاصل کی ہے۔
رویندر رینا نے کہاکہ جہاں تک اننت ناگ راجوری پارلیمانی سیٹ کا تعلق ہے تو بی جے پی یہاں سب سے طاقتور سیاسی جماعت ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی کا تنظیمی نیٹ ورک کافی مضبوط ہے ، ہم جنوبی کشمیر میں اپنا امیدوار کھڑا کرنے کے حوالے سے تیاری کر رہے تھے تاہم پارٹی ہائی کمانڈ کا فیصلہ سر آنکھوں پر۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بی جے پی ہائی کمانڈنے اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر ایک ایسا لائحہ عمل بنایا جس کے تحت اس امیدوار کی جیت کو یقینی بنایا جائے گا جو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوگا۔
عمر عبداللہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر رویندر رینا نے کہاکہ این سی نائب صدر کی پارٹی وادی میں ہارہی ہے لہذا وہ ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وادی میں امیدوار نہ کھڑا کرنے کا فیصلہ ایک چناوی حکمت عملی کے تحت ہی کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں