0

ٹنل کےآرپار جھلساتی گرمی: قاضی گنڈمیں43سالہ ریکارڈپاش پاش،درجہ حرارت34ڈگری

سری نگر،پہلگام ،کوکرناگ،بھدرواہ اورجموں میں بھی شدیدگرمی

سری نگر :۷۲،مئی:امسال جون ،جولائی سے پہلے ہی کشمیر وادی میں گرمی کے ریکارڈٹوٹ رہے ہیں ۔موسمیاتی مرکز سری نگرکے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے پیرکی شام کو بتایاکہقاضی گنڈ میں گزشتہ 43 سالوں کے بعد آج یعنی پیرکو ریکارڈ کیا گیا ۔انہوںنے بتایاکہ قاضی گنڈمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا جبکہ اسے پہلے 31مئی 1981کو یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33.6 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیاتھا۔ماہر موسمیات ڈاکٹر مختار احمد نے بتایاکہ گزشتہ 22 سالوں سے کوکرناگ میں آج دوسراسب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔انہوںنے بتایاکہ پیرکو کوکرناگ میں زیادہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.6 ڈگری سینٹی گریڈدرج ہوا جبکہ اسے پہلے یہاں سب سے زیادہ درجہ حرارت32.6ڈگری15مئی2001کوریکارڈکیاگیا تھا ۔موسمیاتی مرکز سری نگرکے ڈائریکٹرنے مزید جانکاری فراہم کی کہ بھدرواہ میں پیر کو آج تک کا تیسراسب سے زیادہ درجہ حرارت34.6ڈگری ریکارڈکیا گیا جبکہ26مئی 2024کو یہاں درجہ حرارت34.7درج ہوا تھا اورکوکرناگ میں آج کا سب سے زیادہ درجہ حرارت37.6ڈگری30مئی2000کوریکارڈکیاگیا تھا۔انہوںنے مزید بتایاکہ جموںمیں پیر کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت42.8 ڈگری سینٹی گریڈ،کٹرامیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ،سری نگرمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.2ڈگری ،پہلگام میں پچھلے 23 سالوں کے دوران دوسرا سب سے زیادہ درجہ حرارت28.6ڈگری ریکارڈکیاگیا جبکہ یہاں23مئی 2000کو درجہ حرارت 30.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں